لاہور (پی این آئی ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں نجی دفاتر بند رہے گے۔ پنجاب حکومت کے مطابق پرائیوٹ اداروں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور نہ ہی نجی دفاتر کھولنے کیلئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی۔ تاہم کاروباری مراکز، فیکٹریاں ،دکانیں کھولی جا سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب
حکومت نے جزوی لاک ڈاؤن میں31 مئی تک توسیع کی ہے ، صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ، تعلیمی ادارے، بڑے شاپنگ مالز بند رہیں گے، جبکہ کاروباری سرگرمیاں4 دن بحال رہیں گی، تین دن سخت لاک ڈاؤن رہے گا، اشیائے خوردونوش کی دکانیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گی۔جبکہ 31 مئی تک پنجاب کے تمام بڑے شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے، میرج ہال، مارکیز، کنسرٹ اور سپورٹس سرگرمیاں بھی بند رہیں گی۔ساتھ ہی ساتھ لاہور سمیت پنجاب بھر میں نجی دفاتر بند رہے گے۔ جبکہ کنسٹریکشن انڈسٹریز میں الیکٹریکس، سٹیل، پمینیم، حجام ، سیلون بیوٹی پارلر اور جمنیزیم کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی۔ ایس اوپیز پر عمل کرنے والے کریانہ سٹورز، تندور، گراسری سٹورز، جنرل سٹورز، فروٹ، سبزی منڈی پوسٹل اور کورئیر سروسز صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گے۔یہ سارے کاروبار ہفتے میں سات دن کھلے رہیں گے۔ ریٹیل شاپس ہفتے میں چار دن کھولنے کی اجازت ہو گی۔ یاد رہے وزیر اطلاعات پنجاب نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دنوں میں دکانیں اور کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی، جبکہ پنجاب بھر میں تین دن جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ صوبے میں پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی۔لیکن لاک ڈاؤن میں نرمی کے دنوں میں بھی شاپنگ مالزاور بڑے پلازے بند رہیں گے۔ تاہم اب اس لاک ڈاؤن کے نوٹی فکیشن کی مزید وضاحت سامنے آئی ہے جس کے مطابق نجی دفاتر بند رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں