عید کے بعد اسکول جانے کیلئے تیار ہو جائیں، نجی تعلیمی اداروں نے حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا

کراچی (پی این آئی) آل سندھ پرائیویٹ اسکولزاینڈکالجزایسوسی ایشن نے امتحانات کی منسوخی اور تعلیمی اداروں کی طویل بندش کومستردکردیا ہے جس کے بعد تمام اسکول 15 جون سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالےسے بات کرتے ہوئے آل سندھ پرائیویٹ اسکولزاینڈکالجزایسوسی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ ہفتے

میں چار دن، روزانہ دو شفٹ میں اسکول کھولے جا سکتے ہیں اور امتحانات بھی احتیاطی تدابیر اور نئے شیڈول کے ساتھ منعقد ہو سکتےہیں ،تمام ادارے15جون سےکھولےجائیں جبکہ امتحانات احتیاطی تدابیر،نئےشیڈول کیساتھ منعقدہوسکتےہیں۔چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر علی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں جولائی تک اضافہ نہیں کر سکتے۔ہم اس حوالےسے مزید 2 سے 3 ہفتوں کے لئے تعطیلات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ یکم جون سے 13 جون تک تمام اساتذہ سمیت والدین کو ایس او پیز کے حوالے سے ہدایات جاری کی جائیں گی جس کے بعد تمام حفاظتی اقدامات کو مکمل کرنے کے بعد اسکولوں کو کھول دیا جائے گا۔چیئرمین حیدر علی نے کہا کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے 15 جولائی تک، اور انٹرمیڈیٹ کے آمتحانات مرحلہ وار 20 جولائی سے 20 اگست تک لیے جائیں، امتحانی مراکز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ 150 سے 200 بچوں کی تعداد رکھی جائے جبکہ امتحانی مراکز میں داخلے اور باہر نکلنے کے دوران فاصلہ رکھ کر قطار بنوائی جا سکتی ہے۔اس کے علاوہ اسکول میںبچوںکو دو شفٹوں میں اسکول میں بلایا جائے گا، پہلی شفٹ کا وقت صبح 7:30 سے 10:30 تک اور دوسری شفٹ کا وقت 11:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک ہو سکتا ہے، کچھ روز سے کھانسی، نزلہ زکام یا بخار میں مبتلا بچوں کو اسکول سے رخصت دے دی جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close