سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے پی ٹی آئی کا مطالبہ، پیپلز پارٹی نے مسترد کر دیا، اجلاس بلانا ایسے ہے جیسے کورونا بلانا

کراچی(پی این آئی)سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے پی ٹی آئی کا مطالبہ، پیپلز پارٹی نے مسترد کر دیا، اجلاس بلانا ایسے ہے جیسے کورونا بلانا۔سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اراکین نے اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا جسے اسپیکر نے مسترد کردیا ہے۔ صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس

شمیم نقوی نے یہ مطالبہ کیا جس پر آغا سراج درانی نے انہیں منع کردیا۔اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ اجلاس بلانے کا مطلب اسمبلی میں کورونا کو بلانا ہے۔ آغاز سراج درانی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کسی کو بھی ہوسکتا ہے، ارکان اسمبلی کورونا وائرس سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ زیادہ تر ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی کورونا وائرس کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بیشتر ارکان کی عمر 50 برس سے زائد ہے، یہاں کورونا آسانی سے حملہ آور ہوسکتا ہے۔ فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان اجلاس میں آنا چاہتے ہیں، صوبے کے بہت مسائل ہیں۔اسپیکر سندھ اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر پر واضح کیا کہ اگر سندھ اسمبلی میں وائرس ہوا تو ذمہ دار آپ ہوں گے۔اپوزیشن لیڈر نے جواب دیا کہ وہ اراکین اسمبلی سے ایس او پیز پر بات کرکے دوبارہ اسپیکر سندھ اسمبلی سے رابطہ کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close