قومی اسمبلی کا اجلاس جاری، ارکان کو ایک نشست چھوڑ کر بٹھایا گیا، کراچی سے خصوصی فلائیٹ چلائی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)قومی اسمبلی کا اجلاس جاری، ارکان کو ایک نشست چھوڑ کر بٹھایا گیا، کراچی سے خصوصی فلائیٹ چلائی گئی ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اہم اجلاس جاری ہے، کورنا وائرس کی صورتحال پر بحث ہوگی۔ ارکان کی شرکت کو کورونا ٹیسٹ سے مشروط کیا گیا تھا۔ قومی

اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا اور ایس او پی جاری کر دیئے گئے، وقفہ سوالات، نکتہ اعتراض اور کورم کی نشاندہی نہیں ہوگی، کوئی تحریک استحقاق پیش نہیں کی جائے گی ارکان کی نشتوں کے درمیان ایک نشست خالی رکھی جائے گی۔دوسری طرف پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی اور کوئٹہ سے 55 پارلیمنٹرینز کو لیکر اسلام آباد پہنچی، پرواز پر کراچی سے 49، کوئٹہ سے 6 پارلیمنٹرینز اسلام آباد آئے، پرواز 8352 کو خصوصی طور پر اراکین اسمبلی کو اسلام آباد لانے کے لئے آپریٹ کیا گیا۔ادھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی نے شہباز شریف کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روک دیا، فیصلہ شہباز شریف کے ڈاکٹرز کی تحریری رائے کی تائید کرتے ہوئے کیا ہے، ڈاکٹرز نے سے منع کیا ہے کہ شہباز شریف اجلاس میں شرکت نہ کریں۔پارٹی نے قومی اسمبلی اجلاس میں بھرپور شرکت اور عوامی جذبات کی ترجمانی کا فیصلہ کیا ہے۔ شہباز شریف کی ہدایت پر سینئر پارٹی رہنماؤں سے رابطہ کیا، شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس کے لیے حکمت عملی کی منظوری دے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close