گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کو ہٹانے کی خبریں، نیا گورنر سندھ کون ہو گا؟ حیران کن نام سامنے آگیا

پنگریو(پی این آئی) سابق وزیرداخلہ سندھ اورگرینڈڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی رہنما ڈاکٹرذوالفقارعلی مرزاکوگورنرسندھ بنائے جانے کی افواہیں ایک بارپھر زورپکڑ گئی ہیں اورسیاسی حلقوں کے علاوہ سوشل میڈیاپران کے گورنربننے کے حوالے سے بحث چھڑگئی ہے موجودہ گورنرسندھ عمران اسماعیل کی جانب

سے چندروزقبل دیے جانے والے متنازعہ بیان کے بعدسندھ کی سیاسی سماجی اورقوم پرست جماعتوں نے ان کے بیان پرشدیدردعمل کااظہارکیاتھا جس میں موجودہ وفاقی حکومت کی سندھ میں حلیف جماعتیں بھی شامل تھیں گورنرسندھ کے بیان کے بعدان کی تبدیلی کے مطالبات بھی سامنے آئے تھے جب کہ ان کی اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے بھی بحث ہوئی تھی اسی تناظر میں یہ افواہیں گشت کررہی ہیں کہ موجودہ گورنرسندھ کوہٹایاجارہا ہے اوران کی جگہ ڈاکٹرذوالفقارعلی مرزاکوگورنرسندھ بنایاجارہا ہے جوکہ سندھ کے وزیرداخلہ رہ چکے ہیں اوراس وقت سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کے خلاف سخت موقف رکھتے ہیں اورصوبے میں پی پی پی مخالف جماعتوں میں بھی ان کا بڑانام ہے سیاسی حلقوں کے مطابق موجودہ گورنرسندھ عمران اسماعیل ایک طرف توصوبے کی حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے میں ناکام رہے ہیں تودوسری طرف ان کے صوبے کی لسانی اکائیوں اورشہری ودیہی تفریق کے حوالے سے وقتا فوقتا سامنے آنے والے بیانات پی ٹی آئی کی حلیف سیاسی جماعتوں کے لیے بھی پریشانی کاباعث بنتے رہتے ہیں سیاسی حلقوں کے مطابق پی ٹی آِئی کے کچھ صوبائی رہنمابھی پاکستان پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ڈاکٹرذوالفقارعلی مرزاکوگورنرسندھ بنانے کے حق میں ہیں مگروہ آن دی ریکارڈ اس کااظہارنہیں کررہے پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق اندرون سندھ کے پی ٹی آئی ورکراورمقامی عہدیداربھی موجودہ گورنرسندھ کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں اوران کی بھی خواہش ہے کہ ڈاکٹرذوالفقارعلی مرزاجیسے کسی سخت گیرپی پی پی مخالف رہنما کو گورنرسندھ بنایاجائے تاکہ صوبے میں پی پی پی کاسیاسی طورپربہترطریقے سے مقابلہ کیاجاسکے گزشتہ چندروزسے سوشل میڈیاپربعض باخبرشخصیات بڑے وثوق سے دعوی کررہی ہیں کہ ڈاکٹرذوالفقارعلی مرزاکو بہت جلدگورنرسندھ بنا دیاجائے گاتاہم اس حوالے سے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت یاقیادت کی جانب سے کسی ردعمل کااظہارنہیں کیاگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں