کراچی، ڈاو یونیورسٹی کے ہسپتال میں کورونا پازیٹیو ماں کے بچے کی ولادت، بچہ کورونا نیگیٹو ہے

کراچی(پی این آئی) ڈاو یونیورسٹی کے ہسپتال میں کورونا پازیٹیو ماں کے بچے کی ولادت، بچہ کورونا نیگیٹو ہے، ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا اسپتال میں کورونا سے متاثرہ 35 سالہ خاتون کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق ماں اور بچہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔بچے کو فوری طور پر

اسپتال میں بچوں کے یونٹ منتقل کردیا گیا جبکہ بچے کا وزن تین اعشاریہ ایک کلوگرام ہے۔متاثرہ خاتون کا گذشتہ ہفتے علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا تھا۔پروفیسر سعید خان کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہرسمیت باقی خاندان کے افراد کورونا سے محفوظ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نومولود کا ابتدائی کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جبکہ کورونا اینٹی باڈیز ٹیسٹ کےلیے بچے کے خون کے نمونے لیے گئے تھے اور نومولود کے مزید تشخیصی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ٹنڈوالہ یار کے نجی اسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔……..پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close