عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان ناراضگی ختم کروانے کی کوششیں، کونسا سینئر سیاستدان دونوں کی ملاقات کروانا چاہتا ہے؟ اہم تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے سینیر رہنماءاور وزیر دفاع پرویز خٹک کی ناراض رہنماءجہانگیر خان ترین سے اہم ملاقات ہوئی ہے اور پرویز خٹک اس وقت وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین میں ملاقات کروانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔مقامی اخبار کے ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک ان

دنوں کسی بھی اہماجلاس میں نظر نہیں آرہے مگر وہ پس پردہ اہم ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم ہائوس سے ایک کال جہانگیر ترین کو موصول ہوئی تھی اور وہ اس وقت لاہور میں تھے مگر یہ کال موصول ہوتے ہی وہ اسلام آباد آگئے جہاں انھیں ایک بار پھر بتایا گیا کہ ایک اہم شخصیت آپ کی رہائش گاہ پر آرہی ہے اور جب وہ گھر پہنچے تو وزیر دفاع پرویز خٹک ایک اور رہنما کے ساتھ تھوڑی دیر بعد وہاں موجود تھے۔ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کی ملاقات ایک گھنٹے سے بھی زائد جاری رہی جس میں ترین نے دل کھول کر گلے شکوے کیے اور عمران خان کیلئے اپنی خدمات گنوائیں جس کا اعتراف پرویز خٹک اور ان کے ساتھ آنے والے ایک اور وزیر نے بھی کیا پرویز خٹک نے انھیں بتایا کہ وہ جلد ہی ان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کروانے میں کامیاب ہوجائینگے اس لیے وہ تب تک کچھ بھی میڈیا میں نہ بولیں اس پر ترین آمادہ ہوگئے اور پرویز خٹک کے ساتھ جو ایک وزیر آئے تھے ۔انہوں نے پیغام دیا کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ن سے صلح کرنا چاہتے ہیں اور ترین کو بڑا دل کرتے ہوئے ان سے صلح کرلینی چاہیے جس پر ترین نے جواب دیا کہ اس کا فیصلہ بھی عمران خان سے ملاقات ہونے پر ہوگا اور اب ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک عمران خان اور جہانگیر ترین کی ملاقات کروانے میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close