سندھ کا وزیر اعلیٰ ہاؤس بھی کورونا کی زد میں، ڈرائیور،ایک ٹیکنیشن، ایک کلرک سمیت 5 اہلکار میں کورنا کے شکار

کراچی(پی این آئی)سندھ کا وزیر اعلیٰ ہاؤس بھی کورونا کی زد میں، ڈرائیور، ایک ٹیکنیشن، ایک کلرک سمیت 5 اہلکار میں کورنا کے شکار۔کراچی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اب تک پانچ افراد میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا مثبت آنے کے بعد عملے

کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ ان میں سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ایک ڈرائیور، ایک ٹیکنیشن، ایک کلرک میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تمام مثبت آنے والے عملے کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں غیر ضروری افسران اور اسٹاف کے داخلے پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹڈی دل سے متعلق اجلاس بھی ویڈیو لنک پر کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب وزیراعلیٰ ہاؤس کے تمام اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی ہاؤس سے متصل کمشنر ہاؤس کی اسٹاف کالونی میں بھی کئی ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close