وزیر صحت ڈاکٹرعذرا فضل نے خبردار کر دیا، لاک ڈاؤن کھلا تو مریضوں کی تعداد بڑھے گی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل نے خبردار کر دیا، لاک ڈاؤن کھلا تو مریضوں کی تعداد بڑھے گی،وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کھلے گا تو مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھے گی، شہریوں کو احتیاط کرنا ہوگی، ہر آدھے گھنٹے میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔عذرا

پیچوہو نے کہا کہ احتیاط نہ کی تو کیسز تیزی سے بڑھ سکتے ہیں، وینٹی لیٹر پر بھی مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، ایچ ڈی یو میں بیڈ کم پڑ رہے ہیں۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اپنے بیان میں کہا کہ ہائی ڈپینڈنسی یونٹس میں بیڈز کی تعداد کم ہو رہی ہے، شہریوں کو ہر صورت احتیاط کرنا ہوگا، اسپتالوں میں بستر بڑھانے اور دیگر انتظامات پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، ٹراما سینٹر میں ایک فلور ہائی ڈپینڈنسی یونٹ اور آئی سی یو کے لیے مختص کردیا ہے، ٹراما سینٹر لیاری میں بستروں کی تعداد 150 تک بڑھائی گئی ہے۔وزیر صحت سندھ نے کہا کہ سول اسپتال کراچی میں ایک پورا بلاک مختص کیا گیا ہے، ہر آدھے گھنٹے میں اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔عذرا پیچوہو نے کہا کہ اب لاک ڈاؤن میں نرمی ہونے جا رہی ہے، احتیاط نہ کرنے پر کورونا کیسزکی تعداد تیزی سے بڑھ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیپا اسپتال میں 200 بستروں کا یونٹ بھی رواں مہینے کے آخر تک کام شروع کردے گا، کراچی میں تعداد بڑھنے سے پہلے ضروری ہے احتیاط کی جائے۔وزیر صحت سندھ نے کہا کہ شہری خاص طور پر بزرگوں سے رابطے کے وقت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close