ایکشن شروع، محمکہ خوراک کی کارروائی، جیکب آباد سے گندم کی 20 ہزار بوریاں برآمد

جیکب آباد (پی این آئی)ایکشن شروع، محمکہ خوراک کی کارروائی، جیکب آباد سے گندم کی 20 ہزار بوریاں برآمد،جیکب آباد میں محکمہ خوراک نے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں رائس مل پر چھاپا مار کر گندم کی 20 ہزار بوریاں برآمد کر لی ہیں۔ڈی ایف سی جیکب آباد کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ذخیرہ کی گئی 20

ہزار گندم کی بوریاں برآمد ہوئی ہیں، تمام بوریاں ضبط کرلی گئیں، جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ڈی ایف سی جیکب آباد نے کہا کہ مل کو سیل کردیا گیا ہے، جبکہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔دوسری جانب محکمہ خوراک نے ہالہ کے نجی گوداموں پر چھاپے مار کر 10ہزار گندم کی بوریاں برآمد کرلی ہیں۔فوڈ انسپکٹر مٹیاری ناصر کاظمی کا کہنا ہے کہ چھپائی گئی گندم کی بوریاں غیرقانونی طریقے سےخریدی گئی تھیں۔ناصر کاظمی نے کہا کہ 5 افراد کے گودام سیل کردیئے ہیں جبکہ بر آمد کی گئی گندم سرکار اپنی تحویل میں رکھے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں