کراچی(پی این آئی)اچھی خبر آ گئی، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے ایم سی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی،میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے ایم سی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے
بعد میئر کراچی وسیم اختر نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ویڈیو بیان میں میئر کراچی نے بتایا ہے کہ کے ایم سی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کے ایم سی ملازمین کے لیے 2018ء میں 20فیصد الاؤنس اور 2019ء میں 15 فیصد الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے۔میئر کراچی کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیرِ بلدیات ناصرشاہ سے کہا ہے کہ وہ سیکریٹری بلدیات سے فوری سمری بھجوائیں گے۔وسیم اختر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سمری پر وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کے دستخط ہوتے ہی تنخواہوں میں 15 فیصداضافہ کر دیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں