پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے امارات ائرلائن نے خصوصی پروازیں چلا دیں

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے امارات ائر لائن نے خصوصی پروازیں چلا دیں،امارتی ایئرلائن کے وائس پریذیڈنٹ پاکستان محمد سرحان کا کہنا ہے کہ اماراتی ایئرلائن پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔ایک بیان میں امارتی ایئرلائن کے وائس پریذیڈنٹ

پاکستان محمد سرحان نے کہا ہے کہ امارتی ایئرلائن نے ایئر پورٹ اور دورانِ سفر احتیاطی اقدامات بڑھا دیئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ میں داخلے پر تھرمل اسکینرز سے تمام مسافروں اور عملے کا درجۂ حرارت دیکھا جاتا ہے۔وی پی ایئرلائن نے بتایا کہ تمام کیبن کریو، بورڈنگ ایجنٹس، گراؤنڈ اسٹاف کو ذاتی حفاظتی سامان پہننا لازمی ہو گا۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ دبئی سے اسلام آباد اور کراچی کیلئے 2خصوصی پروازوں آپریٹ کی جائیں گی۔وائس پریذیڈنٹ اماراتی ایئرلائن کا یہ بھی کہنا ہے کہ 10 مئی کو تیسری خصوصی پرواز پشاور کے لیے آپریٹ کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں