لاہور(پی این آئی)اپنا اپنا کام چیک کراؤ، عثمان بزدار نے کابینہ کے ارکان سے کارکردگی رپورٹ مانگ لی،وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزراء سے ان کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔صوبائی وزراء کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے محکموں کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی
ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ تیار کرنے سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے وزراء کو پالیسی ریفارمز اور اہم اقدامات پر پیش رفت پر کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ محکمے ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کریں گے، آٹومیشن اور آن لائن سروس ڈلیوری پر پیش رفت کی بھی رپورٹ دیں گے۔عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ رپورٹ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور کاروبار میں آسانیوں کے لیے اقدامات کی تفصیلات دی جائیں گی۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے وزراء سے موجودہ قانون سازی میں ترامیم اور نئی قانون سازی سے متعلق بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ صوبائی وزراء کفایت شعاری کے اقدامات کی بھی رپورٹ پیش کریں گے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے مطابق وزراء کی کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں