خیبر پختون خوا ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر رضوان کنڈی کورونا پازیٹو، ڈاکٹرز ہاسٹل میں قرنطینہ میں چلے گئے

پشاور(پی این آئی)خیبر پختون خوا ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر رضوان کنڈی کورونا پازیٹو، ڈاکٹرز ہاسٹل میں قرنطینہ میں چلے گئے،ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا کے صدر ڈاکٹر رضوان کنڈی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ڈاکٹر رضوان کنڈی نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی

تصدیق ہونے کے بعد خود کو ڈاکٹرز ہاسٹل میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔ڈاکٹر رضوان کنڈی پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں فرائض انجام دے رہے تھے۔واضح رہے کہ پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں لاک ڈاؤن جاری ہے، دکانیں اور مارکیٹیں بند ہیں، حکومتی احکامات پر پیر سے کاروبار کرنے کی اجازت ہوگی۔خیبر پختون خوا حکومت نے ہفتے میں 4 دن دکانیں اور مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا۔ادھر نشتر اسپتال ملتان کے 28 ڈاکٹروں نے کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد پھر سے ڈیوٹی انجام دینا شروع کر دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں