شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے بلوچستان میں شہید میجر ندیم بھٹی حافظ آباد میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

کوئٹہ(پی این آئی) بلوچستان میں شہید میجر ندیم بھٹی حافظ آباد میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک،شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے ،بلوچستان میں شہید میجر ندیم بھٹی حافظ آباد میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک،بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر ندیم عباس بھٹی کو پورے

فوجی اعزاز کے ساتھ حافظ آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔شہید میجر ندیم عباس بھٹی کی نماز جنازہ آبائی علاقے برج دارہ میں ادا کی گئی جس میں فوجی افسران، سیاسی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد شہید میجر ندیم کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔اس موقع پر پاک فوج کے دستے نے قبر پر سلامی دی۔شہید نے سوگواران میں بیوہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے، وہ سابق ایم پی اے نذر عباس بھٹی کے بیٹے اور سابق ضلع ناظم مبشر عباس بھٹی کے بھائی تھے۔واضح رہے کہ میجر ندیم عباس گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں اپنے 5 ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں