6 ہفتے بند رہنے کے بعد آج سے کاروباری سرگرمیاں شروع، دکانیں کھل گئیں، کراچی میں کاروبار بند

کراچی(پی این آئی)6 ہفتے بند رہنے کے بعد آج سے کاروباری سرگرمیاں شروع، دکانیں کھل گئیں، کراچی میں کاروبار بند۔اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے کاروبار شروع ہوگیا اور دکانیں کھل گئیں تاہم کراچی میں کاروبار بدستور بند ہے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث 45 روز

سے نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد آج سے مختلف علاقوں میں کاروبار زندگی بحال ہونا شروع ہوگیا تاہم پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے جس کے باعث لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔دن کے آغاز پر بازار اور دکانیں کھل گئیں تاہم بڑے شاپنگ مالز، بڑی مارکیٹیں اور پلازے بند رہے۔ تمام کاروبار فجر سے شام 5 بجے تک کھولے جائیں گے۔ اسپتالوں میں او پی ڈیز، نادرا دفاتر سمیت ضروری خدمات کے ادارے بھی کھلے ہیں اور شاہراہوں پر ٹریفک میں بھی اضافہ ہوگیا۔انتظامیہ دکانوں اور مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پر عزم ہے جبکہ کاروباری مراکز میں کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں شہریوں کا ملا جلا ردعمل ہے۔ اہم شاہراہوں پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان تعینات ہیں جبکہ گشت بھی جاری ہے۔طویل عرصے بعد کاروبار بحال ہونے پر تاجر تو خوش ہیں لیکن ساتھ میں عوام بھی سکھ کا سانس لے رہے ہیں کیونکہ ڈیڑھ ماہ کی بندش سے ضروریات زندگی کا سامان خریدنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر شاہد غفور پراچہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں جنہوں نے تاجروں کا دیرینہ مسئلہ حل کیا، کاروباری مراکز اور دکانوں پر حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close