آل پاکستان انجمنِ تاجران نے آج سے تاجروں کو کاروبار کھولنے کی ہدایات جاری کر دیں، آئندہ ہفتے اتوار کو چھٹی کریں گے

کراچی(پی این آئی)آل پاکستان انجمنِ تاجران نے آج سے تاجروں کو کاروبار کھولنے کی ہدایات جاری کر دیں، آئندہ ہفتے اتوار کو چھٹی کریں گے۔آل پاکستان انجمنِ تاجران نے وزیراعظم عمران خان کے حکم کے مطابق ہفتہ 9 مئی سے تاجروں کو کاروبار کھولنے کی ہدایات جاری کردیں۔انجمن تاجران کی جانب سے جاری

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کےحکم کے مطابق تاجر ہفتہ 9 مئی سے اپنے کاروبار کھول لیں، روزانہ صبح 5 سے شام 5 بجے تک کاروبار جاری رکھیں۔اعلامیے کے مطابق 21 ، 22 مئی یعنی اگلے ہفتہ اور اتوار کو مکمل چھٹی ہوگی اور اس کے بعد بھی ہر ہفتہ اور اتوار کومکمل چھٹی ہوگی۔آل پاکستان انجمن تاجران نے کاروباری حضرات کو کہا ہے کہ دکان کے اندر مالک، منیجر سمیت تمام عملہ ہر صورت ماسک پہنے، اچھی کوالٹی کا سینیٹائزر د کان کے کاؤنٹر پر ہر صورت رکھیں، د کان کے باہر رسی باندھ کر رکھیں اور 6 فٹ کے فاصلے پر گول دائرے لگائیں۔ اعلامیے کے مطابق دو سے زیادہ گاہکوں کو دکان کے اندر نہ داخل ہونے دیں، گاہکوں کو دکان کے باہر دائروں میں کھڑا رکھیں۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 9 مئی سے لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت چھوٹے کاروبار اور دکانوں کو صبح 5 سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ تعلیمی اداروں کو بھی 15 جولائی تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔تاہم کنفیوژن یہ ہے کہ 9 مئی کو ہفتہ ہے اور وفاقی حکومت نے ہفتے میں دو دن کاروبار بند رکھنے کا کہا تھا تاہم ان دو دنوں کی وضاحت نہیں کی البتہ سندھ حکومت نے وہ دو دن ہفتہ اور اتوار منتخب کیے ہیں جب صرف مستثنیٰ کاروبار اور دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے حکم کے مطابق پیر سے چھوٹی دکانیں اور کاروبار کھولا جائے گا جبکہ بڑی مارکیٹس، شاپنگ مالز اور شادی ہالز وغیرہ بدستور بند رہیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close