ہم اپنی تباہی آپ کے راستے پر چل پڑے ہیں،اب ہم خوش قسمت ہی ہوں گے کہ اگر۔۔۔

کراچی (پی این آئی) وزیراعظم عمران نے کل ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 مئی سے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن ختم کیا جا رہا ہے۔ اسی موضوع پر ایک نجی ٹی وی چینل میں بات کرتے ہوئے ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا لاک ڈاون

کھولنے کا اعلان سنا تو اطالوی وزیراعظم کا روتا ہوا چہرہ سامنے آ گیا۔ہم اپنی تباہی آپ کے راستے پر چل پڑے ہیں،اب ہم خوش قسمت ہی ہوں گے کہ اگر پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد لاکھوں تک نہ پہنچ جائے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد ہزاروں سے نکل کر لاکھوں تک پہنچنے کا خطرہ ہے ۔ جہاں اموات کی تعداد کم تھی، وہاں یہ بھی بڑھنے کا خطرہ ہے۔ہمیں تو یہ امید کرنی چاہیئے کہ وزیراعظم کے اس فیصلے کے بعد عید بہترطریقے سے شاید گزر جائے ، بعد کے حالات کا ہم ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد بات کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے ایس او پیز جاری کر دی گئی ہیں۔تاجروں کی جانب سے سکھ کا سانس لیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ درست نہیں ہے۔ اس حوالے سے ہی بات کرتے ہوئے ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا لاک ڈاون کھولنے کا اعلان سنا تو اطالوی وزیراعظم کا روتا ہوا چہرہ سامنے آ گیا۔ ہم اپنی تباہی آپ کے راستے پر چل پڑے ہیں،اب ہم خوش قسمت ہی ہوں گے کہ اگر پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد لاکھوں تک نہ پہنچ جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close