چئیرمین نیب ایک سال سے حکومت کے ہاتھوں کیوں بلیک میل ہو رہے ہیں؟سینئر صحافی سلیم صافی کا بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی ) سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب اپنے خلاف کچھ مواد کی وجہ سے ایک سال سے حکومت کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں۔ اور بلیک میل ہو کر حکومتی مخالفین کو بلیک میل کررہے ہیں ۔ سلیم صافی نے نیب کے بیان کا حوالا دیتے ہوئے کہا کہ نیب وضاحت دے رہا ہے کہ

چوہدری برادران کے خلاف نئی انکوائری کا حکم نہیں دیا، تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ چودھری برادران نے ایک دن میں کیسے سیدھا کر لیا۔واضح رہے نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ چیئر مین نیب نے چوہدری برادران کے خلاف کسی نئی انکوائری کا حکم نہیں دیا ہے،میڈیا میں اس حوالے سے کیا جانے والا پروپیگنڈہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔جمعرات کو جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ چوہدری برادران کے مبینہ مقدمات کی بنیاد پر نیب کے خلاف پراپیگنڈہ جاری ہے،چیئرمین نیب نے ان مقدمات پر تاحال نہ کوئی فیصلہ کیا نہ ہی کوئی حکم دیا، قانون کے مطابق پرانے مقدمات پر معمول کی کاروائی جاری ہے۔نیب علامیہ میں کہاگیاہ مقدمات کو غیر معینہ مدت تک الماریوں کی زینت نہیں بنایا جا سکتا،میڈیا نیب سے متعلق خبر نشر کرنے سے پہلے ترجمان نیب کا موقف لے۔ جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ق) کے رہنمائوں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ کی طرف سے چیئرمین نیب کے اختیارات اور 19 سال پرانے کیسز دوبارہ کھولنے کے اقدامات کے خلاف دائر درخواست پر 11 مئی کو سماعت ہو گی۔جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی احتساب اپیلٹ بینچ درخواست پر باقاعدہ سماعت کرے گا۔ جمعرات کو عدالت کے روبرو درخواست سماعت کے لئے پیش کی گئی جس پر فاضل بینچ نے اس بنیاد پر سماعت سے معذوری ظاہر کہ ابھی درخواست کا جائزہ نہیں لیاگیا اس لئے سوموار کو درخواست پر سماعت کی جائے گی۔ درخواست گزاران کی طرف سے امجد پرویز اور لاہورہائی کورٹ بار کے صدر طاہر نصراللہ وڑائچ پیش ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close