چیک کریں کہ قیمتوں میں سب سڈی اصل حقداروں تک پہنچ رہی ہے کہ نہیں، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت

اسلام آباد(پی این آئی)چیک کریں کہ قیمتوں میں سب سڈی اصل حقداروں تک پہنچ رہی ہے کہ نہیں، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت۔وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈیز سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے

سخت اقدامات کرنا ہوں گے لہٰذا عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ سبسڈی اصل حقدار کو مل رہی ہے یا نہیں چیک کیا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ آئندہ پروجیکٹس کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے اور پروجیکٹس صرف شروع نہیں کرنے مکمل بھی ہونے چاہئیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کو استعمال کیا جائے اور پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگراموں کے لیے بین الاقوامی پارٹنرز کو بھی شامل کیا جائے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے متعدد ریلیف پروگراموں کا آغاز کیا گیا ہے جس میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام، بے روزگار افراد پروگرام اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف پیکج دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close