ہم نہیں کہتے، ہفتہ اتوار کا مکمل لاک ڈاؤن وزیر اعظم کا فیصلہ ہے، مرتضیٰ وہاب نے وزیر اعظم پر ذمہ داری ڈال دی

کراچی(پی این آئی)ہم نہیں کہتے، ہفتہ اتوار کا مکمل لاک ڈاؤن وزیر اعظم کا فیصلہ ہے، مرتضیٰ وہاب نے وزیر اعظم پر ذمہ داری ڈال دی،حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو بازار نہیں کھلے گا، یہ وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن

سینٹر (این سی او سی) وفاقی ادارہ ہے، جسے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ہیڈ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این سی او سی اجلاس کے تمام فیصلے صوبوں نے قبول کیے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تاجروں کے ساتھ غلط بیانی کی گئی جس کی وجہ سے کنفیوژن بڑھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی تمام تاجروں کے ساتھ مشورہ کیا اور ایس او پیز پر بات کی، آج رات ساڑھے 9 بجے تاجروں سے ملاقات ہے جس کے بعد کوئی نہ کوئی درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close