سیکرٹری کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کا بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا کورونا ریزلٹ بھی آ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سیکرٹری کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کا بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا کورونا ریزلٹ بھی آ گیاچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے سیکرٹری اسد کھوکھر میں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

آنے کے بعد چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بھی اپنا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔عدالتی حکام کے مطابق جسٹس اطہرمن اللہ نے گزشتہ روز اپنا کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ آج آ گئی ہے جو منفی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے اسٹاف میں شامل 6 دیگر افراد کی کورونا رپورٹس بھی منفی آئی ہیں۔عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کےتمام ملازمین کے مرحلہ وار کورونا ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔ڈاکٹرز کی ٹیم جسٹس اطہر من اللہ کے سیکرٹری اسد کھوکھر کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گزشتہ روز 25 ٹیسٹنگ کٹس کے ساتھ ہائیکورٹ کی ڈسپنسری پہنچی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close