چینی بحران کمیشن نے شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر کو طلب کر لیا، کل ہفتے کے روز پیش ہوں گے

اسلام آباد(پی این آئی)چینی بحران کمیشن نے شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر کو طلب کر لیا، کل ہفتے کے روز پیش ہوں گے،ملک میں حالیہ چینی بحران کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان کی درخواست پرانہیں اورخرم دستگیر کو کل طلب کرلیا۔شاہد خاقان عباسی نے شوگر انکوائری کمیشن کے

سربراہ واجد ضیا کو دوبارہ خط لکھ کر چینی بحران کی انکوائری میں تفصیلات دینے کی پیشکش کی تھی۔خط کے متن میں کہا گیا تھا کہ شوگرانکوائری کےلیے انہیں (شاہد خاقان) اور خرم دستگیرکوپیش ہونےکا موقع دیا جائے، شوگراسکینڈل سے متعلق کمیشن کو اہم معلومات فراہم کرسکتےہیں۔شوگر انکوائری کمیشن کے رکن گوہر نفیس نے شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر کو جوابی خط لکھ کر کل طلب کرلیا ہے۔لیگی رہنماؤں کو کل ساڑھے 3 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹربلایا گیا ہے اورانہیں ہدیات کی گئی ہےکہ متعلقہ دستاویزات سمیت کمیشن کے سامنے پیش ہو کرمعاونت کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چینی بحران پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھاکہ ملک میں چینی بحران کا سب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، دوسرے نمبرپروفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا۔چینی بحران کی ایف آئی اے رپورٹ کا اب فرانزک کیا جا رہا ہے جس کی رپورٹ 25 اپریل کو وزیراعظم عمران خان کو جمع کرائی جانی تھی جو تاحال جمع نہیں کرائی جاسکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close