اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ انتقال کر گئیں ،پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ آج صبح اسلام آباد میں انتقال کر گئیں۔سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین فیصل جاوید کی والدہ
کی نمازِ جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔پاکستان تحریکِ انصاف کے چیف آرگنائزر نے فیصل جاوید کی والدہ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں فیصل جاوید اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔والدہ کے انتقال پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر فیصل جاوید کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا ہے کہ ’’اللّٰہ تعالیٰ کی مرضی کے خلاف کچھ بھی نہیں ہوسکتا‘‘۔……….پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں