اچھی خبریں آنے کا سلسلہ جاری،پاکستان میں کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی)دنیا سمیت پاکستان میں کرونا وائرس کی تعداد میں جہاں حیرت انگیز اضافہ ہوتا جارہا ہے وہیں دوسری جانب کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھنے میں سامنے آیا ہے ۔ دنیا بھر میں اس وقت کرونا وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 13لاکھ سے تجاوز کر گئی

ہے جبکہ پاکستان میں مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں بھی زبردست اضافہ سامنے آیا ہے ۔ کرونا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد 6464ہو گئی ہے ۔ قبل ازیں ملک میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 585 ہوگئی ، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 24648 تک جاپہنچی ہے ،6464صحیت یاب ہوگئے ،سب سے زیادہ اموات 203 خیبر پختون خوا میں ہوئیں ،پنجاب میں 182 اور سندھ میں 171 افراد جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 22، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کے مطابق جمعرات ملک بھر سے کورونا کے مزید 607 کیسز اور 22 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 453 کیسز 14 ہلاکتیں، پنجاب میں 118 کیسز 7 ہلاکتیں، اسلام آباد 36 کیسز اور بلوچستان ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔سندھ سے کورونا کے مزید 453 کیسز رپورٹ ہوئے اور 14 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 9093 اور ہلاکتیں 171 ہوگئی ہیں۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 122 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1853 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے مزید 36 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 521 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔بلوچستان میں جمعرات کو کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم کورونا سے ایک ہلاکت سامنے آئی جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت نے کی جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔پنجاب میں جمعرات کو کورونا کے مزید 118 کیسز اور 7 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جس کی تصدیق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے کی ہے۔صوبے میں کورونا کیکیسز کی مجموعی تعداد 9195 اور ہلاکتیں 182 تک جا پہنچی ہیں۔پنجاب میں کورونا سے اب تک 3201 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں بدھ کو کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 203 تک جاپہنچی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 213 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3712 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت نے بتایاکہ صوبے میں اب تک کورونا سے 939 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close