چئیر مین نیب کے پاس کس حکومتی وزیر کیخلاف شواہد موجود ہیں؟ انکشاف نے حکومت کو ہِلا کر رکھ دیا

اسلام آباد(پی این آئی) سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ مجھے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال ملیں ، انہوں نے مجھے خود کہا کہ میرے پاس ایک وزیر کے خلاف ایسے شواہد موجود ہیں کہ اگر میں اس کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دوں تو حکومت ہل کر رہ جائے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر

اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ مجھے خود چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ ایک وزیر ہے میں اگر اسکے خلاف کارروائی کا آغاز کر دوں تو پھر حکومت ہل کر رہ جائے گی۔ انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ چیئرمین نیب سب جاتے ہیں۔ معاشرے کی زندگی قصاص میں ہوتی ہے، جتنا قصور ہو اتنی سزا، پی ٹی آئی کی حکومت نے اس اصول پر کتنا عمل کیا ہے؟ پشاور میٹرو منصوبہ ابھی تک چلنے کے قابل نہیں ، اس کی مالیت بڑھتے بڑھتے شریف خاندان کے منصوبوں سے بھی بڑھ چکی ہے۔صحافی ہارون الرشید نے دعویٰ کیا کہ یہ سب کچھ بغض و عناد بھی رہے گا اور سب کے آخر میں چوہدری برادران حکومت سے الگ ہوجائیں گے لیکن قیادت اب شریف خاندان کے حصے میں نہیں آنے والی ، مجھے نہیں پتہ کہ مسلم لیگ کی قیادت کون کرے گا لیکن اب حالات تبدیل ہونگے، 2002ء میں بھی چوہدری برادران حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے، شاہد خاقان عباسی جیل سے رہا ہوئے تو وہ نوازشریف کا ایجنڈا لے کر کھڑے ہوگئے، وہ شریف آدمی ہیں، اس کے برعکس سعد رفیق کسی کا جھڈا لے کر کھڑے نہیں ہوئے کیونکہ وہ سودے بازی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں ، نیب کی جانب سے جو 19 سال پرانے کیس کھولا گیا ہے اس کا مطلب ہے کہ چوہدری برادران کو دباؤ میں لایا جائے، اس کیس میں 219 برس میں کچھ نہیں نکلا اب کیا نکلے گا؟ زرداری صاحب ، شریف خاندان سب کیس کو ہینڈل کرنا جانتے ہیں ، یہ بھی کر لیں گے، شیخ رشید جو کہتے پھر رہے ہیں کہ نیب ٹارزن بن جائے گا عید کے بعد ایسا کچھ نہیں ہونے والا ، شیخ رشید کا مسئلہ ہے کہ انہوں نے اس طرح کی بیان بازیاں کر کے حکومت میں اپنا لوہا منوانا ہے، وہ ٹی وی پر اپنی آواز سنتے ہیں، ضروری نہیں شیخ رشید سچ ہی بولیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close