برطانیہ میں کرونا اموات کے لحاظ سے پاکستانی سب سے زیادہ متاثرہ غیر برطانوی قوم بن گئی، محققین کی تشویشناک تحقیق

لندن (پی این آئی) برطانیہ میں کرونا اموات کے لحاظ سے پاکستانی سب سے زیادہ متاثرہ غیر برطانوی قوم بن گئی، یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کی تحقیق کے مطابق پاکستانیوں کے لیے کورونا سے موت کا خطرہ سب سے زیادہ 3.29 گنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کی جانب سے جاری کردہ

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی سیاہ فام اور نسلی اقلیتوں کے کورونا سے مرنے کا خطرہ مقامی آبادی کے مقابلے میں دو سے تین گنا زیادہ ہے۔بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی کالج لندن کے محققین نے یکم مارچ سے 21 اپریل تک انگلینڈ کے اسپتالوں میں فوت ہونے والے مریضوں کیاعداد و شمار نیشنل ہیلتھ سروس سے حاصل کرکے ان کاجائزہ لیا جس میں معلوم ہوکہ عام آبادی کے مقابلے میں سیاہ فام، ایشیائی اور دیگر نسلی اقلیتوں کی اموات اوسطاً 2 سے 3 گنا زیادہ ہیں۔تحقیق کے مطابق پاکستانیوں کے لیے کورونا سے موت کا خطرہ سب سے زیادہ 3 اعشاریہ 29 گنا، سیاہ افریقیوں کیلیے 3 اعشاریہ 24 گنا، بنگلا دیشیوں کیلیے 2 اعشاریہ 41 گنا اور ہندوستانیوں کیلیے یہ خطرہ 1 اعشاریہ 7 گنا زیادہ ہے۔دفتر برائے قومی شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق انگلینڈ کے انتہائی پسماندہ علاقوں میں کورونا سے اموات کی شرح زیادہ اچھی جگہوں کی نسبت 118 فیصد زیادہ ہے۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کرونا وائرس کے باعث یورپ کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن چکا ہے۔ برطانیہ میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اموات کے لحاظ سے برطانیہ دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ یورپی ملک میں اب تک کل 2 لاکھ 1 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس کے باعث کئی پاکستانی بھی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close