سعودی عرب میں کتنے پاکستانی کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں؟افسوسناک تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کا بتانا ہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے باعث 30 پاکستانی جاں بحق ہوگئے، مملکت میں اب تک 150 پاکستانیوں میں مہلک وبا کی تشخیص بھی ہو چکی۔ تفصیلات کے سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ

سعودی عرب میں مقیم کئی پاکستانی بھی کرونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔راجہ علی اعجاز نے جمعرات کے روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مملکت میں اب تک ں 150 پاکستانی کرونا وبا سے متاثر ہوئے جبکہ 30 پاکستانی لقمہ اجل بنے ۔ پاکستانی سفیر راجہ علی اجاز نے کہاکہ سعودی حکومت، کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن سمیت مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔بریفنگ لینے کے بعد شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سعودی عرب کی جانب سے طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر ممالک کے شہریوں کو زبردستی واپس نہ بھجوانے کا فیصلہ خوش آئند ہے جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور میں وزیر خارجہ سعودی عرب کو بذریعہ خط بھی شکریہ ادا کروں گا ۔ دوسری جانب جمعرات کے روز سعودی عرب میں کرونا کے 1793نئے کیسز سامنے آگئے اور مزید 10مریض جاں بحق ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ مملکت میں اب تک متاثر ہونے والوں کی تعداد 33ہزار731 جبکہ اموات کی تعداد 219ہوگئی ہے۔ سعودی وزارتِ صحت کے مطابق مزید 1793مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7ہزار798ہوگئی ہے۔ مملکت میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 25ہزار714 ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close