مودی سرکار ہندوتوا پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے اب تک بھارتی مظالم جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی

اسلام آباد(پی این آئی)مودی سرکار ہندوتوا پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے اب تک بھارتی مظالم جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے اب تک بھارتی مظالم جاری ہیں، مودی سرکار ہندوتوا پالیسیوں پر عمل پیرا

ہے۔عائشہ فاروقی نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں بھی بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں انتہائی قابلِ مذمت ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی 90 لاکھ آبادی پر بھارتی افواج مظالم ڈھا رہی ہے۔بیرون ملک پاکستانیوں کی وطن واپسی سے متعلق عائشہ فاروقی نے کہا کہ 21 مارچ سے 6 مئی تک بیرونی ممالک سے 19 ہزار 329 پاکستانیوں کو واپس لایا گیا، مزید ایک لاکھ سے زائد پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چوتھے مرحلے میں یکم سے 5 مئی تک 6 خصوصی پروازوں سے پاکستانیوں کو واپس لایا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close