ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں لاک ڈاؤن کریں ورنہ 11 جولائی تک بلوچستان میں 11 لاکھ لوگ کورونا پازیٹو ہوں گے، ڈی جی ہیلتھ بلوچستان کی فریاد

کوئٹہ(پی این آئی)ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں لاک ڈاؤن کریں ورنہ 11 جولائی تک بلوچستان میں 11 لاکھ لوگ کورونا پازیٹو ہو ں گے، ڈی جی ہیلتھ بلوچستان کی فریاد،ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جبکہ بلوچستان

میں سینئر ڈاکٹرز بھی کورونا سے متاثر ہورہے ہیں۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیم ابڑو نےکہا کہ اگر عوام نے کورونا کو سنجیدہ نہ لیا تو صورتحال مزید خراب ہوگی، زیادہ کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے آرہے ہیں۔ڈی جی صحت ڈاکٹر سلیم ابڑو نے کہا کہ ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ احتیاط کریں خود کیلئے اور اپنے گھر والوں کیلئے احتیاط کریں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن پر عملدآرمد نہیں ہوا تو تین جولائی تک بلوچستان کے 3 لاکھ افراد متاثر ہونگے۔ڈی جی صحت نے کہا کہ یہی صورتحال رہی تو بلوچستان میں 11 جولائی تک 11 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آگاہ کر رہا ہوں احتیاط نہ کی تو دسمبر تک 95 لاکھ لوگ متاثر ہونگے، ینگ ڈاکٹرز کو تمام سہولیات دے دی گئیں ہیں وہ ڈیوٹیز دے رہے ہیں۔ڈاکٹر سلیم ابڑو نے کہا کہ ہمارے پاس 2 پی سی آر مشینیں ہیں، جبکہ ہمارے پاس روزانہ 700 سے 800 ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close