مکمل لاک ڈاؤن ہوا تو پنجاب میں ایک کروڑ سے زائد لوگ بے روزگار ہو سکتے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ آ گئی

فیصل آباد(پی این آئی)مکمل لاک ڈاؤن ہوا تو پنجاب مآیں ایک کروڑ سے زائد لوگ بے روزگار ہو سکتے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ آ گئی،ایشیائی ترقیاتی بینک نے پنجاب سے متعلق تہلکہ خیز رپورٹ جاری کردی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے باعث صوبے میں ایک کروڑ 12 لاکھ افراد بیروزگار ہو

سکتے ہیں جبکہ معیشت کو 23 کھرب روپے کا نقصان ہوگا۔ پنجاب حکومت نے رپورٹ وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کر دی ۔ اے ڈی بی اور پاکستان انسٹیٹوٹ آف ڈویلپمنٹ کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے سے 23 کھرب، درمیانے درجے کے لاک ڈاؤن سے صوبائی معیشت کو 11 کھرب 10 کروڑ جبکہ معمولی لاک ڈاؤن سے صوبائی معیشت کو 1 کھرب 43 ارب روپے کا نقصان ہو گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن سے 1 کروڑ 12 لاکھ ، درمیانے لاک ڈاؤن سے 90 لاکھ 30 ہزار جبکہ معمولی لاک ڈاؤن سے 10 لاکھ 80 ہزار افراد بیروزگار ہونے کا اندیشہ ہے ۔رپورٹ کے مطابق مکمل لاک ڈاؤن سے صوبے میں غربت 34.3 فیصد ،درمیانے لاک ڈاؤن سے 19.9 فیصد ،معمولی لاک ڈاؤن سے 9.4فیصد بڑھ سکتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں