احساس پروگرام، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے 72لاکھ 27ہزار 77خاندانوں میں 88ارب سے زائد رقم تقسیم

اسلام آباد (پی این آئی)احساس پروگرام، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے 72لاکھ 27ہزار 77خاندانوں میں 88ارب سے زائد رقم تقسیم ،وفاقی حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے ملک بھر کے مستحقین میں 88 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔احساس ایمرجنسی کیش

پروگرام کے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ آج تک پروگرام کے ذریعے 88 ارب 16 کروڑ 7 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے، تقسیم کردہ امدادی رقم میں ایک ارب 44 کروڑ کفالت کے بقایا جات بھی ہیں۔اعلامیے کے مطابق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے 72 لاکھ 27 ہزار 77 خاندانوں میں رقم تقسیم کی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 23 لاکھ 42 ہزار303 خاندانوں میں 28 ارب 31 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے جب کہ پنجاب میں 30 لاکھ 11 ہزار 975 خاندانوں میں 36 ارب 69 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں میں 13 لاکھ 37 ہزار660 خاندانوں میں 16ارب 55 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے جب کہ بلوچستان کے 3 لاکھ 33 ہزار 886 خاندانوں میں 4 ارب 88 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں 49 ہزار 306 خاندانوں میں میں 66 کروڑ 11 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے جب کہ اسلام آباد میں 27 ہزار173 خاندانوں میں 33 کروڑ 48 ہزار روپے اور آزاد کشمیر میں ایک لاکھ 24 ہزار 775 مستحقین کو ایک ارب 55 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مستحقین کے انگوٹھوں کے نشانات کے معاملات 24 گھنٹے میں حل کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے، احساس پروگراممستحقین کے لیے اموات رجسٹریشن کے مسائل 24 گھنٹے میں حل کرنے کا بندوبست ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں