سمندری ہوائیں چل پڑیں، کراچی میں ہیٹ ویو کا آخری دن، زندگی آسان ہو جائے گی

کراچی (پی این آئی)سمندری ہوائیں چل پڑیں، کراچی میں ہیٹ ویو کا آخری دن، زندگی آسان ہو جائے گی،شہر قائد کراچی آج بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے جبکہ ہیٹ ویو کا آج یہ آخری دن ہے، کل سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں آج سمندری ہوائیں چل رہی

ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق حالیہ ہیٹ ویو مختصر دورانیے کی اور معتدل ہیٹ ویو ہے۔شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے جبکہ مغرب سے ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ 8 مئی تک شہر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close