پاکستان میں کورونا کے 1500نئے مریض، تعداد 24077ہو گئی، ہلاکتیں 564ہو گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں کورونا کے 1500 نئے مریض، تعداد 24077 ہو گئی، ہلاکتیں 564 ہو گئیں،پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 1ہزار 523 کیسز سامنے آ گئے، جبکہ مزید 38 افراد جاں بحق ہوگئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 24 ہزار 77 ہو چکی ہے جبکہ اس

موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 564 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 17 ہزار 56 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 ہزار 457 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 77 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 175 ہو گئی ہیں۔سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 8 ہزار 640 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 157 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار 712 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 203 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 1 ہزار 663 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 22 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 521 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 4 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 388 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 76 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے تاحال کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں