کراچی(پی این آئی)روٹی اور مہنگی ہو جائے گی، گندم کی 100 کلو کی بوری 3700 سے بڑھ کر 4200 کی ہو گئی،صوبہ سندھ میں 100 کلو گرام گندم کی قیمت میں 500 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعد گندم کی قلت اور زائد قیمت کے باعث فی کلو ایکس مل آٹا 45 روپے کا ہوگیا ہے۔میڈیا کے مطابق بمپر پیداوار کے
باوجود اوپن مارکیٹ میں فی گندم کی قیمت بڑھائی گئی ہے اور اب گندم کی 100 کلو گرام بوری کی قیمت 3700 روپے سے بڑھ کر 4200 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ ریجن کے چئیرمین خالد مسعود کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں گندم مہنگی ہونے سے فی کلو گرام آٹے کی ایکس مل قیمت بھی 3 روپے کے اضافے سے 45 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے، اگر بمپر فصل کے باوجود ملوں کو گندم کی ترسیل میں رکاوٹ کا سامنا رہا تو گندم اور آٹے کی قیمتیں بے قابو ہوتی جائیں گی۔خالد مسعود نے بتایا کہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی سیکریٹری خوراک سندھ لئیق احمد کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری خوراک نے اندرون سندھ سے خریدی گئی گندم کی کراچی کے لیے بلارکاوٹ ترسیل کےلیے چیک پوسٹوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا جس کے مطابق مٹیاری، جامشورو اور حیدرآباد میں قائم فوڈ چیک پوسٹوں خو ختم کر دیا گیا ہے۔خالد مسعود نے بتایا کہ اندرون سندھ فوڈ چیک پوسٹیں گندم کی کراچی ترسیل میں رکاوٹ بن گئی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ گندم کی قلت اور زائد قیمت کے باعث فی کلو ایکس مل آٹا 45 روپے کا ہو گیا ہے تاہم گندم کی بلا رکاوٹ ترسیل سے فی کلو گرام ایکس مل آٹے کی قیمت گھٹ کر دوبارہ 42 روپے ہوجائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں