اسلام آباد(پی این آئی)وزیر خزانہ اسد عمر اور اپوزیشن میں 18ویں ترمیم پر کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کر دیا،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ اسد عمر اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان 18ویں ترمیم پر کوئی بات چیت نہیں ہورہی ہے۔نجی ٹی وی
پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہاکہ اسد عمر سے پوچھ چکا ہوں، انہوں نے تردید کی ہے کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ 18ویں ترمیم پر اپوزیشن سے بات چیت چل رہی ہے۔میزباننے دوران پروگرام وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے اسد عمر کی اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت اور وزیراعظم عمران خان کی تصدیق کا تذکرہ کیا۔شیخ رشید کے ذکر پر شفقت محمود ہنس پڑے اور کہا کہ وہ اپنی جماعت کے سربراہ ہیں، ان کی اپنی جماعت اور سوچ ہے، میں ان کی ساری باتوں سے اتفاق نہیں کرتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین کے حوالے سے ہم آرڈیننس لے آئے، اس پر اپوزیشن نے درست رویے کا اظہار نہیں کیا، جس کی توقع تھی۔انہوں نے کہا کہ اب تو آرڈیننس کی مدت بھی ختم ہوگئی، ہونے کو تو بہت کچھ ہوسکتا ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ سنجیدہ ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں