پاکستان نے کمال کر دکھایا، کورونا کا مقابلہ کرنیوالے ممالک میں فہرست میں کونسا نمبر آگیا؟ ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور(پی این آئی) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کی رائے درست ثابت ہوئی ہے اسی لیی82فیصد شہریوں نے حکومتی پالیسی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور پاکستان کورونا وائرس کے مقابلے کے لحاظ سے بہتر ملکوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے ۔انہوں

نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ گزشتہ ایک ماہ میںمزید22فیصد لوگوں کی رائے مثبت ہوئی ہے ۔عبدالعلیم خان نے گیلپ سروے کی رپورٹ کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کورونا سے درست طریقے سے نمٹنے کا اعتراف باعث اطمینان ہے ،اب وقت آ گیا ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ چلانے کے لئے لاک ڈاؤن میں نرمی برتی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک بھی اتنے لمبے لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکے لیکن پاکستان میں وفاق اور پنجاب کی حکومتوں نے بہتری پالیسی اپنائی اور سختی اور نرمی کو بیک وقت لاگو رکھ کر حالات قابو میں رکھے ۔سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستانی حکومت کے بارے میں غیر جانبدار مبصر اداروں کی مثبت رپورٹس خوش آئند ہے ان مشکل حالات میں بھی پاکستانی برآمدات میں 2.5فیصد اضافہ حوصلہ افزاء امر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے بھی ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے انشاء اللہ رواں ماہ میں کورونا وائرس کی وبا آہستہ آہستہ کمی کی طرف جائے گی اور لوگوں کو بتدریج ریلیف حاصل ہوگا ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور اُن کی ٹیم نے مشکل حالات میں دانشمندی سے کام لیا جبکہ اپوزیشن نے صرف تنقید برائے تنقید کی پالیسی اپنائی ۔انہوں نے کہا کہ کورونا جیسے عالمی وبائی مسئلے کے سامنے کے لئے ہم سب کو متحد ہوکر آگے آنا ہوگا اور ذاتی اور پارٹی کے مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد کے لئے سوچنا ہوگا ۔ عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ملک جلد مشکل صورتحال سے نکلے گا اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر رواں دواں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close