پی آئی اے کو دنیا بھر میں ٹکٹوں کی فروخت کی سہولت مل گئی، بہتری کے امکانات بڑھ گئے

اسلام آباد(پی این آئی)پی آئی اے کو دنیا بھر میں ٹکٹوں کی فروخت کی سہولت مل گئی، بہتری کے امکانات بڑھ گئے، پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کو دنیا بھر میں ٹکٹوں کی فروخت کی سہولت مل گئی ہے۔ پی آئی اے کو یہ سہولت بین الاقوامی کمپنی امیڈیس سے معاہدہ کرنے کے نتیجے میں میسر آئی ہے۔ معاہدے کے

بعد ان سیلز ایجنٹوں کو بھی پی آئی اے کے ٹکٹ کی فروخت تک رسائی مل جائے گی جو اس سے قبل قومی ایئر لائن کی ٹکٹیں فروخت نہیں کرسکتے تھے۔قومی ایئر لائن پی آئی کے سی ای او نے واضح کیا ہے کہ امیڈیس بکنگ سسٹم کےساتھ منسلک ٹریول ایجنٹس پی آئی اے کی پروازوں کی بکنگ کرنے کے مجاز ہوں گے۔ وفاقی وزیربرائے ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ این سی اوسی میں ڈومیسٹک پروازیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ حتمی فیصلہ کل قومی رابطہ کمیٹی کرے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ ابتدائی طورپراسلام آباد، لاہور، کراچی اورکوئٹہ سے پروازیں شروع ہوں گی۔غلام سرورخان کے مطابق این سی اوسی کے اجلاس میں اندرون ملک فضائی آپریشن شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اجلاس میں ہواہازی، این ڈی ایم اے، محکمہ صحت اور چاروں وزرائےاعلیٰ نے شرکت کی ہے۔وفاقی وزیر ایوی ایشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل اندرون ملک فضائی آپریشن کی بحالی کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے اس ضمن میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے شعبہ تعمیرات اورزراعت سمیت ان سےمتعلقہ کاروبارکھولنےکی اجازت دی ہے۔این سی او سی میں ڈومیسٹک پروازیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، غلام سرور خانوفاقی وزیر غلام سرور نے واضح کیا ہے کہ ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ اندرون ملک فضائی آپریشن شروع کر سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں