نماز عید کے ایس او پی تیار، گلے ملنے کی اجازت نہیں ہو گی، سندھ حکومت نے کام شروع کر دیا

کراچی(پی این آئی)نماز عید کے ایس او پی تیار، گلے ملنے کی اجازت نہیں ہو گی، سندھ حکومت نے کام شروع کر دیا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے گلے مل کر عید مبارک دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سندھ حکومت نے عید کے لئے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کرنے پر بھی غور شروع کرتے ہوئے

شہریوں کو عید منانے آبائی علاقوں میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔اس سلسلے میں صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لوگوں کو گلے مل کر عید مبارک نہیں دینی چاہیے جبکہ عید نماز کے لئے بڑے اجتماعات پر بھی پابندی ہونی چاہیے۔ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ عید نماز کے لئے سندھ حکومت ایس او پیز جاری کرے گی، انھیں ایس او پیز کے تحت عید نماز اور بڑے اجتماعات ہو سکیں گے۔ عید منانے کے لئے لوگ اپنے آبائی علاقوں میں نہ جائیں، جو لوگ جہاں ہیں وہ وہیں عید منائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں