ڈاکٹر فرقان کی موت سول انتظامیہ کی غفلت سے ہوئی، انکوائری مکمل، ڈاکٹر جگدیش کی غیر ذمہ داری ثابت ہو گئی

کراچی(پی این آئی)ڈاکٹر فرقان کی موت سول انتظامیہ کی غفلت سے ہوئی، انکوائری مکمل، ڈاکٹر جگدیش کی غیر ذمہ داری ثابت ہو گئی،ڈاکٹر فرقان کے انتقال کے معاملے پر انکوائری رپورٹ مکمل کر لی گئی جس میں ڈاکٹر جگدیش کو غیر ذمہ داری کا مرتکب قرار دیا گیا۔ کراچی میں ڈاکٹر فرقان کی موت سول انتظامیہ کی

غفلت سے ہوئی۔محکمہ صحت نے ڈاکٹر فرقان کے انتقال کے معاملے پر انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو بھیج دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈاکٹر فرقان کی موت وینٹی لیٹر نہ ملنے سے نہیں ہوئی، ان کو ایمبولینس سٹاف اور سول ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بروقت طبی امداد نہیں دی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ڈاکٹر فرقان کو ایڈمٹ کرنے کے بجائے دوسرے ہسپتال ریفر کر دیا گیا، ڈاکٹر جگدیش نے حالت خراب ہونے کے باوجود مریض کو دوسرے ہسپتال ریفر کیا، ڈاکٹر فرقان کی موت بروقت درست فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close