پنجاب حکومت نے کورونا سے متاثرہ افراد کو گھر پر قرنطینہ کی اجازت دے دی، بیان حلفی دینا ہو گا

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت نے کورونا سے متاثرہ افراد کو گھر پر قرنطینہ کی اجازت دے دی، بیان حلفی دینا ہو گا، پنجاب میں ہوم قرنطینہ کی منظوری دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہوم قرنطینہ کے لیے ایس او پیز کی منظوری دے دی ہے۔پنجاب حکومت وفاق کی منظوری

کے بعد ہوم قرنطینہ کو صوبے میں نافذ کرے گی۔حکومت کے قائم کردہ قرنطینہ مراکز اور ہوٹل میں جانے کی آپشن دی جائے گی۔ہوم قرنطینہ اپنانے پر شہری کو بیان حلفی دینا ہوگا۔ کورونا کے مریضوں کو گھروں میں رکھنے کے لیے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے رہنمائی مانگ لی ہے۔دوسری جانب ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردیں، ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹوکیسز کی تعداد 15807، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 22550تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1049نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،40 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات526 ہوگئیں ۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 8420 تک پہنچ گئی، سندھ میں 8189 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 3499 اور اسلام آباد میں 485 ہوگئی، بلوچستان میں 1495, گلگت بلتستان میں386کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 76ہوگئی۔ مُلک بھر میں اب تک 6217 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close