بچے ابھی سکون میں رہیں تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے پر غور جاری ہے، فیصلہ جلدی ہو گا

اسلام آباد(پی این آئی)بچے ابھی سکون میں رہیں ،تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے پر غور جاری ہے، فیصلہ جلدی ہو گا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کی گئی جس میں صوبائی وزراء نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق کانفرنس میں

پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کی جبکہ خیبرپختونخوا نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت کردی۔یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کی مخالفت کرنے والے صوبوں نے اسکولوں کے کھلنے سے کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا۔ذرائع کے مطابق صوبوں میں اتفاق نا ہونے پر معاملہ قومی رابطہ کمیٹی کے کل کے اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ صوبے میں اسکول کھولنے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں اور اساتذہ کی صحت اور زندگیاں ہمارے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ اسکول کھولنے کے حوالے سے مشاورت کی جا رہی ہے حتمی فیصلہ ہوتے ہی آگاہ کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close