کسی جعلی کارروائی کو جواز بنا کر بھارت پاکستان کو نشانہ بنانے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کو خبردار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)کسی جعلی کارروائی کو جواز بنا کر بھارت پاکستان کو نشانہ بنانے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کو خبردار کر دیا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو نشانہ بنانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے

ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ’میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو نشانہ بنانے کے لیے کسی جعلی کارروائی (فالس فلیگ آپریشن) کا جواز تراشنے کی پیہم کوششوں کے بارے میں دنیا کو خبردار کرتا آیا ہوں۔‘انہوں نے لکھا کہ ’جنگ بندی لکیر کے آر پار ’’دراندازی‘‘ کے تازہ ترین اور بے بنیاد بھارتی الزامات اسی خطرناک ایجنڈے کا تسلسل ہے۔ ‘وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ’بھارتی تسلط کے خلاف اہل کشمیر کی مزاحمت کشمیریوں پر بھارتی جبر و بربریت کا براہ راست نتیجہ ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’آر ایس ایس اور بی جے پی کی سفاک پالیسیاں سنگین خطرات سے بھرپور ہیں۔ عالمی برادری بے عملی ترک کرے اس سے پہلے کہ بھارت کی کوئی احمقانہ حرکت جنوبی ایشیا کی امن و سلامتی کو تاراج کردے۔‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں