قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو سہ پہر 3بجے، ارکان کو لانے کیلئے کوئٹہ، کراچی سے خصوصی پروازیں چلیں گی

کراچی (پی این آئی)قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو سہ پہر 3 بجے، ارکان کو لانے کے لیے کوئٹہ، کراچی سے خصوصی پروازیں چلیں گی،قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے ارکان کو لانے کے لیے کراچی اور کوئٹہ سے پروازیں چلیں گی۔قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے سے متعلق آج پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس

سید فخر امام کی زیر صدارت ہوا، جس میں مختلف تجاویز سامنے آئیں۔اجلاس کےجاری اعلامیے کے مطابق فیصلہ ہوا ہے کہ 11 مئی بروز پیر سہ پہر 3 بجے پارلیمان کا اجلاس بلایا جائے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس ایک دن کے وقفے سے ہوا کرے گا، جس میں کورم کی نشاندہی نہیں کی جائے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس سے پیدا صورتحال، معیشت پر اثرات اور حکومتی اقدامات کے بارے میں 3 گھنٹے بحث ہوا کرے گی۔اجلاس میں وقفہ سوالات، توجہ دلاؤ نوٹس، تحاریک استحقاق نہیں لی جائے گی جبکہ وزیٹرز کا پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں داخلہ نہیں ہوگا۔اعلامیے کے مطابق وفاقی وزراء اپنے عملے کا ایک رکن ساتھ لاسکیں گے جبکہ اجلاس کی کارروائی کی کوریج کے لیے صحافیوں کی تعداد کافیصلہ پی آر اے کرے گی۔اجلاس کے دوران سفارش کی گئی کہ اجلاس سے قبل ارکان پارلیمنٹ اور سیکریٹریٹ کے عملے کے کورونا وائرس ٹیسٹ کرائے جائیں۔اجلاس میں ارکان اسمبلی کی شرکت یقینی بنانے کے لیے کراچی اور کوئٹہ سے خصوسی پروازیں چلائی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close