کراچی(پی این آئی):قومی اقلیتی کمیشن قائم ہو گیا، سندھ کے رکن چیلا رام چیئرمین مقرر ہو گئے، کوئی قادیانی رکن نہیں بنایا گیا،وفاقی کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی، سندھ کے رکن چیلا رام چیئرمین ہوں گے، کمیشن میں کوئی قادیانی شامل نہیں ہوگا۔ وزراء نے ایک ماہ کی تنخواہ کرونا
ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس نے قومی اقلیتی کمیشن کے قیام اور کمیشن میں کسی بھی احمدی کو شامل نہ کرنے کی بھی منظوری دیدی، سندھ کے چیلا رام کو چیئرمین مقرر کردیا گیا۔وزارت مذہبی امور نے اجلاس میں کمیشن کے قیام اور احمدیوں کو شامل نہ کرنے کی الگ الگ سمریاں پیش کی تھیں۔کمیشن کے مسلم ارکان میں مفتی گلزار نعیمی اور مولانا عبدالخبیر آزاد شامل ہیں، ہندو اور مسیحی برادری سے 3، 3، سکھ برادری سے 2، کیلاش اور پارسی کمیونٹی کا ایک ایک رکن کمیشن کا حصہ ہوگا۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بلحاظ عہدہ کمیشن کے رکن اور سیکریٹری مذہبی امور بلحاظ عہدہ کمیشن کے سیکریٹری ہوں گے۔وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اقلیتی کمیشن کے حوالے سے بڑی صفائی بھی پیش کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام اقلیتوں کو اس میں نمائندگی دی گئی ہے، کسی احمدی کو کمیشن کا رکن نہیں بنایا گیا، حکومت کے خلاف پروپیگنڈے کا خاتمہ ہوگیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں