شاہ محمود قریشی بھی ناراض، وجہ کیا نکلی؟ وزیراعظم عمران خان کیلئے پریشانی کھڑی ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی) معروف صحافی کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی حکومت سے خوش نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک کی حالیہ صورتحال پر تبصرہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے اس وقت یہ جھگڑا چل رہا ہے کہ کس کے پاس کونسے اختیارات ہونے چاہیے۔

ایک ایسا گروپ ہے جو وزیراعظم عمران خان کے خلاف کھڑا تو نہیں ہو رہا تاہم وہ عمران خان سے کہتا ہے کہ آپ پرنسپل سیکرٹری کو عہدے سے ہٹا یں۔پی ٹی آئی کے اس گروپ میں پرویز خٹک،فواد چوہدری ،غلام سرور اور شیخ رشید شامل ہیں۔شیخ رشید عمران خان سے کہیں گے نہیں لیکن وہ بھی خوش نہیں ہیں۔پی ٹی آئی کے وزراء کے ایک گروپ کا یہ خیال ہے کہ اعظم خان کو پرنسپل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا دینا چاہیے کیونکہ وہ پارٹی کے منتخب لوگوں کے خلاف اقدامات اٹھا رہے ہیں پہلے انہوں نے جہانگیر ترین کو سائیڈ پر کروایا اور پھر فردوس عاشق اعوان کو بھی۔چونکہ اعظم خان جو بھی کرتے ہیں وہ عمران خان کے علم میں ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود پی ٹی آئی کے یہ وزراء انہیں پسند نہیں کرتے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کا خیال ہے کہ اعظم خان ہماری پارٹی میں گروپنگ کروانے والے کون ہوتے ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی حکومت سے خوش نہیں ہے۔واضح رہے کہ عہدے سے ہٹانے کے بعد فردوس عاشق اعوان نے الزامات کی بوچھاڑ کر دی تھی۔سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے توپوں کا رخ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی جانب کر دیا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے خود پر لگائے گئے الزامات کا دفاع بھی کیا۔وزیراعظم کی سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ وزارت میں دخل اندازی کرتے تھے اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے بلاکر استعفی مانگا۔

close