پاکستان میں کورونا وائرس کا علاج شروع، پلازما لگانے کے بعد مریض کی حالت کیسی ہے؟ڈاکٹروںکا بڑا دعویٰ

حیدر آباد (پی این آئی) حیدر آباد میں کورونا کے مریض کو پلازمہ لگانے کے بعد حالت بہتر ہونے لگی ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا کے مریضوں کوپلازمہ لگانے کا کلینکل ٹرائل ملک بھر کے چار اسپتالوں میں شروع کیا گیا ہے۔ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں کے دوران نتائج سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔

کلینیکل ٹرائل کراچی، جامشورو ،پشاور اور اسلام آباد میں جاری ہے۔دیگر شہروں میں بھی پلازمہ کلینکل ٹرائل جلد شروع کیا جائے گا۔آئندہ دو ماہ میں پلازمہ لگائے گئے مریضوں کی تعداد 350 ہوجائے گی۔پڑوسی ملک میں پلازمہ لگا کر کورونا کے چالیس مریضوں کی زندگیاں بچائیں۔ڈاکٹر طاہر شمسی نے مزید کہا کہ کورونا کے تشویشناک مریضوں کو وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں پڑے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مایوس نہیں ہیں۔ انشاء اللہ جلد ہی خوشخبری ملے گی۔اور اب سول اسپتال می کورونا کے مریض کو پلازمہ لگانے کے پہلے کامیاب تجربے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔کورونا کے مریض عبدالستار کی حالت پلازمہ لگانے کے بعد بہتر ہونے لگی ہے۔ایم ایس سول اسپتال کے مطابق اس وقت مریض کا بلڈ پریشر نارمل ہے۔مریض کی حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق مریض کی حالت بہتری کی طرف جا رہی ہے اور ان کی مکمل کل دیکھ بھال بھی کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ حیدرآباد میں کورونا وائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریض کی تجرباتی بنیادوں پر پلازمہ کے ذریعے تھراپی کی گئی۔لیاقت یونیورسٹی ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ کے فوکل پرسن ڈاکٹر آفتاب حسین پھٴْل نے اس پیشرفت کی تصدیق کی۔کورونا وائرس کے مرض سے صحتیاب ہونے والے مریض نے اپنا پلازمہ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال اینڈ ہیلتھ سائنسز کی ڈائیگنوسٹک اینڈ ریسرچ لیبارٹری کو عطیہ کیا تھا اور اس پلازمہ کو آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ایک مریض میں لگایا گیا۔ڈاکٹر آفتاب حسین نے بتایا کہ موجودہ حالات میں مریض کی حالت کو ہر ممکن حد تک سنبھالنے کے بعد انہیں پلازمہ دیا گیا۔30 اپریل کو حکومت سندھ نے 3 ہسپتالوں کو تجرباتی بنیادوں پر پلازمہ کے ذریعے کورونا کے علاج کی اجازت دی تھی،ان تین ہسپتالوں میں کراچی کا ڈاکٹر رتھ فا سول ہسپتال، کراچی کا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیزز اور حیدر آباد کا لیاقت یونیورسٹی ہسپتال شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close