کورونا وائرس تو بے قابو لیکن حکومت نے9مئی سے لاک ڈائون میں نرمی کا فیصلہ کرلیا،مارکیٹیں بھی مشروط طور پر کھولنے کی اجازت دیدی

لاہور (پی این آئی ) پنجاب حکومت کا 9مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ، صوبائی حکومت لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے اعلان 8مئی کو کرے گی، مارکیٹیں کھولنے سے پہلے علاقے کی سمارٹ سکریننگ کی جائے گی۔ عید کی تیاریوں کے لیے کپڑے کی دکانیں بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس

حوالے سے تجویز پیش کی گئی ہے کہ یہ دکانیں روز 6گھنٹے کیلئے کھلیں گی۔ذرائع ے مطابق وزیراعظم عمران خان کے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کے بیان کے بعد سے ہی مارکیٹ کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے۔ حکومت پنجاب نے اسی تناظر میں مارکیٹیں کھولنے سے پہلے علاقے کی سمارٹ سکریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔ زونز میں سکریننگ کرائی جائے گی اور زیادہ کیسز والے علاقوں میں مارکیٹں نہیں کھولی جائیں گی۔بتایا گیا ہے کہ سمارٹ سکریننگ فروٹ و سبزی منڈیوں سمیت اشیائے خوردونوش کے سٹورز کی بھی کی جائے گی۔احتیاطی تدابیر اور دیگر ایس او پیز پر ایریا کو بند کر دیا جائے گا۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 9 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ بھی کر چکے ہیں۔ تاہم حکومتی اداروں ملازمین کی تنخواہیں نہ دینے کا خدشہ لمحہ فکریہ ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی لائی جائے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا۔معاشی صورتحال اور زمینی حقائق مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کرنے جا رہے ہیں۔ عام آدمی کے مسائل کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی۔ کورونا سے حفاظتی انتظامات سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات پر مبنی جامع ایس او پیز تیار کر لئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close