حکومت نے عید سے پہلے ہی پاکستانیوں پر ایسی پابندی لگا دی کہ ہر پاکستانی اداس ہوجائیگا

کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے عید کی نماز کے اجتماعات کیلئے ایس او پیز تیارکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سندھ حکومت نے گلے مل کر عید مبارک دینے پر پابندی عائد کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کرنے پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔ منگل کو سندھ حکومت نے شہریوں

کو عید منانے آبائی علاقوں میں نہ جانے کا مشورہ دیدیا ہے۔صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث لوگوں کو گلے مل کر عید مبارک نہیں دینی چاہیے ،عید نماز کے لئے بڑے اجتماعات پر بھی پابندی ہونی چاہئے۔ناصر شاہ نے کہاکہ عید نماز کے لئے سندھ حکومت ایس او پیز جاری کرے گی، سندھ حکومت کی ایس او پیز کے تحت عید نماز اور بڑے اجتناعات ہو سکیں گے، عید منانے کے لئے لوگ اپنے آبائی علاقوں میں نہ جائیں، جو لوگ جہاں ہیں وہ وہیں عید منائیں۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ کے تمام اضلاع میں آئیسولیشن سینیٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔ ہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں 1200 اور پی اے ایف میوزیم 300 بستروں پر مشتمل آئیسولشن سینٹر قائم کیا جارہا ہے۔ حیدرآباد میں 1100، ٹھٹہ میں 100، بدین میں 150، دادو 101 اور جامشورو میں 220 بستروں پر مشتمل آئیسولیشن سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ میرپور خاص میں 150، عمرکوٹ میں 150 مٹھی میں 130 اور چھاچھرو میں 100 اور شکار پور میں 330 بستروں پر مشتمل آئیسولیشن سینٹرز قائم کئے گئے ہیں،سکھر میں 1344، خیرپور میں 400، لاڑکانہ میں 330 ، جیکب آباد میں 200 قمبر میں 150 بستروں پر مشتمل آئیسولیشن سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔سیکریٹری صحت نے وینٹیلیٹر کے متعلق بتایا ہے کہ سندھ میں اس وقت سرکاری اسپتالوں میں 589 وینٹیلیٹرز ہیں 200 مزید خریدے جا رہے ہیں۔ انہونے کہا کہ کراچی کے علاو ہ دیگر ڈویژنز میں 120 وینٹیلیٹر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close