پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو فی خاندان کتنی رقم دی جائیگی؟ حکومت پاکستان نے بڑی مثال قائم کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے 36ہزار افغان مہاجر خاندانوں کو فی خاندان 12ہزار روپے دینے کا اعلان کردیا۔ وزیرسیفران اینڈ نارکوٹکس کنٹرول شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے احساس پروگرام کی طرح ملک میں پھنسے افغان مہاجرین کے بھی ہر خاندان کو بارہ ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔ شہریار خان

آفریدی نے آئی 12سیکٹر میں افغان مہاجرین میں امدادی پیکجز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین نے فیصلہ کیا ہے کہ ے احساس پروگرام کی طرح ملک میں پھنسے افغان مہاجرین کی بھی ہر فیملی کو بارہ ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔شہریارآفریدی نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں یواین ایچ سی آر کا بارہ ہزار روپے ہر فیملی کو ادا کرنے کا منصوبہ ہے،قیام امن سے متعلق افغانستان سے اچھی خبر آرہی ہے، جلد ہی امن کے لیے بات چیت دوبارہ شروع ہوسکتی ہے، وزیراعظم عمران خان افغان مہاجرین کی مدد کے لیے ہرممکن کاوش کررہے ہیں، یہ اب اقوام عالم اور یواین ایچ سی آر پر ہے کہ پھنسے ہوئے مہاجرین کی معاونت کے لیے جلد ازجلد فنڈز مہیا کرے، وزیراعظم نے عالمی سطح پر افغان مہاجرین کی معاونت کے لیے آواز اٹھائی۔انہوں نے یواین ایچ سی آر کو فنڈز فراہم کرنے پر چین اور جاپان کی حکومت کا بھی شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ایک سچے دوست چین نے افغا ن مہاجرین کو فوڈپیکجز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ اور اقوامِ عالم سے مطالبہ کیا تھا کہ افغان مہاجرین کی مدد کیلئے پاکستان کا ساتھ دیا جائے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ دنیا افغان مہاجرین کی مدد کرے تاکہ وہ بھی کورونا کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن میں آسانی سے زندگی گزار سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close